جولائی سیاہ ترین دن‘ذولفقار علی بھٹو آج بھی عوام کے دلوں میں زندہ ہے:مخدوم احمد محمود 

لاہور(نامہ نگار)سابق گورنر پنجاب ،پاکستان پیپلز پارٹی جنوبی پنجاب کے صوبائی صدر مخدوم سید احمد محمود نے کہا ہے کہ 5جوالائی ملکی تاریخ کا سیاہ ترین دن تھا ۔جس دن ایک آمر نے منتخب وزیر اعظم کا تختہ الٹ کا بدترین مثال قائم کی ۔شہید ذولفقار علی بھٹو آج بھی  عوام کے دلوں میں زندہ ہے۔ تاریخ کا انتقام ،آمر ضیاء کا نام لینے والا بھی کوئی نہیں۔ ڈکٹیٹر کی باقیات آج بھی جمہوریت کے خلاف سازشوں میں مصروف ہے۔ پاکستان پیپلزپارٹی ہر آمر کا ڈٹ کر مقابلہ کرے گی۔ان کا کہنا تھا کہ آمر جنرل ضیاء کی سربراہی میں وہ فوجی بغاوت، جس نے وزیر اعظم شہید ذوالفقار علی بھٹو کی زیرِ قیادت جمہوری طور پر منتخب عوامی حکومت پر شبِ خون مارا تھا۔

ای پیپر دی نیشن