پولیس، انتظامیہ،دیگر اداروں کا ''لاہور ویئر ماسک'' مہم کے تحت فلیگ مارچ 

Jul 06, 2021

لاہور(نامہ نگار) کرونا وباء کی چوتھی لہر کے ممکنہ خطرات کے پیش نظرلاہور پولیس،ضلعی انتظامیہ،محکمہ صحت اوردیگر اداروں نے کرونا وبا سے شہریوں کو محفوظ رکھنے اور ماسک و دیگر ایس او پیز پر عملدرآمد بارے شہریوں میں شعور اجاگر کرنے کیلئے ''لاہور ویئر ماسک'' مہم کے تحت فلیگ مارچ کیا ۔سی سی پی او لاہور غلام محمود ڈوگر،کمشنر لاہور کیپٹن (ر) محمد عثمان، سی ٹی او لاہور منتظر مہدی نے فلیگ مارچ میں شرکت کی۔لاہور پولیس، ڈولفن، ٹریفک پولیس، پیرو اور ضلعی انتظامیہ اور سیکیورٹی اداروں نے فلیگ مارچ میں حصہ لیا۔فلیگ مارچ کیپٹل سٹی پولیس ہیڈکوارٹرز سے شروع ہو کر گنگارام چوک،مزنگ،قرطبہ چوک، فیروز پور روڈ،اچھرہ بازار،برکت مارکیٹ،کلمہ چوک سمیت مختلف شاہراہوں اور مارکیٹوں سے گذرا۔غلام محمود ڈوگر اور کیپٹن(ر) محمد عثمان نے اچھرہ بازار،برکت مارکیٹ سمیت اہم سڑکوں، بازاروں اور مارکیٹوں میں پیدل چل کر شہریوں میں ماسک تقسیم کئے۔ غلام محمود ڈوگر نے کہا کہ فلیگ مارچ کا مقصد شہریوں کو ماسک پہننے سمیت حکومتی گائیڈ لائنز پر عمل درآمد بارے یاد دہانی کرانا ہے۔

مزیدخبریں