بورے والا(نامہ نگار)مسلم لیگ(زیڈ) کے صدر و سابق وفاقی وزیر اعجاز الحق نے کہا ہے کہ خطے کے موجودہ حالات کے تناظر اور خصوصاََ افغانستان کی صورتحال میں قومی سلامتی کمیٹی کا اجلاس بڑی اہمیت رکھتا ہے اور اس میں تمام اسٹیک ہولڈرز کی شرکت اور متفقہ لائحہ عمل قومی سلامتی کی روح کے مطابق ہے۔ ان خیالات کا اظہار انہوں نے گزشتہ شب ملتان روڈ پر ایک خوبصورت ائیرکنڈیشنڈ ہوٹل کا افتتاح کرنے کے بعد میڈیا کے نمائندوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا۔ افغانستان سے امریکہ کے جانے کے بعد سارا بوجھ پاکستان پر آئے گا اس صورتحال میں اگر افغانستان میں جنگ ہوئی تو اس کی ساڑھے تین کروڑ کی آبادی پاکستان آ سکتی ہے حکومت کا امریکہ کو ہوائی اڈے نہ دینا درست فیصلہ ہے ہم اس صورتحال میں دو طرفہ دشمن نہیں پال سکتے۔اس موقع پر مسلم لیگ(ن) کے ممبران قومی و صوبائی اسمبلی چوہدری فقیر احمد آرائیں،سید ساجد مہدی سلیم شاہ،سابق ایم این اے چوہدری نذیر احمد آرائیں،ممبران صوبائی اسمبلی سردار خالد محمود ڈوگر ایڈووکیٹ،چوہدری محمد یوسف کسیلیہ،مسلم لیگ زیڈ پنجاب کے صدر سابق ممبر صوبائی اسمبلی چوہدری غلام مرتضٰی،معروف سیاسی و سماجی شخصیت و سول سوسائٹی نیٹ ورک کے پیٹرن انچیف شیخ شہزاد مبین،صدر بار چوہدری سلمان یوسف گھمن ایڈووکیٹ،چوہدری آصف ابراہیم،چوہدری محمد ابراہیم،چوہدری محمد اسامہ،حافظ رضوان عابد آرائیں،مسلم لیگ(ن) کے حلقہ 230 کے صدر چوہدری سعید احمد آرائیں، سیکرٹری اطلاعات پی پی 230 محمد اسلم جمال،میاں خالد حسین،نعیم صابر چوہدری،چوہدری عبدالمجید نمبردار اور دیگر نمائندہ شصیات نے بھی شرکت کی انہوں نے کہا کہ موجودہ حکومت اپنی مدت پوری کرے گی گزشتہ روز انکی وزیر اعلیٰ پنجاب سردار عثمان بزدار سے ملاقات ہوئی تھی جس میں انہوں نے جنوبی پنجاب کیلئے فنڈز مختص کرنے بارے آگاہ کیا۔