کوٹ ادو(خبرنگار)بجلی گیس گھنٹوں بند،ماہ جون کے بھیجے جانے والے بجلی اور گیس کے بھاری بلوں نے صارفین کی چیخیں نکال دیںتفصیل کے مطابق گھنٹوں بجلی اور سوئی گیس بند اور طویل لوڈ شیڈنگ کے باوجود مالی سال کے آخری مہینے جون میں میپکو انتظامیہ نے سب ڈویژنوں کے عملے کو مالی خسارہ پورا کرنے کیلئے زیادہ سے زیادہ بلوں کی ریکوری کرنے کا ٹارگٹ دیا تھا،میپکو کی جانب سے شہریوں کو بھیجے گئے بجلی کے بلوں میں استعمال شدہ بجلی کی قیمت سے ایک سو گنا زائد ٹیکس لگا کر ببھیج دئے گئے ہیں بل دیکھ کر صارفین چکرادکررہ گئے جبکہ عمررسیدہ ،دیہاڑی دارطبقہ ، صارفین ،پیشنرزاوربیمارلوگ بلوںکی رقم کودیکھ کربے ہوش ہوگئے جسکی وجہ سے غریب صارفین ، عمررسیدہ ،دیہاڑی دارطبقہ ، ،پیشنرزغریب مزدوروںکے لئے بجلی کے بھاری بل ادا کرنے مشکل ہو گیا ہے،اس حوالے سے صارفین نے کہا کہ حکومت نے بجلی اور سوئی گیس کی قیمتیں بڑھادی ہیں اوپر سے بجلی اور سوئی گیس کے بھاری بل بھیج دئے ہیں ،موجودہ مشکل صورتحال میں جب عوام کو دووقت کی روٹی میسر نہیں ہورہی ایسے میں اس طرح کے بھاری بھرکم بل ارسال کرنا عوام کے ساتھ ذیادتی ہے، عوامی حلقوں نے مطالبہ کیا ہے کہ گیس اوربجلی کے بل کم کئے جائیں تاکہ غریب لوگ سکون سے دو وقت کا کھانا اپنے بال بچوں کوکھلا سکیں۔