شجاع آباد(خبر نگار) 3 صدیاں دیکھنے والے کنوارے غلام رسول کی خبر شائع ہوتے ہی دوسرے شہروں سے ملنے کے لیے لوگوں کی بڑی تعداد غلام رسول کے آبائی گاؤں راجہ رام بستی داد پہنچ گئے مختلف شہروں سے آئے لوگوں نے 125سالہ کنوارے غلام رسول سے پرانے وقتوں کی باتیں شادی نہ کرنے کی وجہ سے سمیت صحت بارے سوالات کیے جس کے غلام رسول نے تمام سوالات کے تسلی بخش جواب دیئے اور مہمانوں کی دیسی کھانوں سے تواضع کی دور داز سے آئے لوگ 125سالہ کنوارے غلام رسول سے ملکر بہت خوش ہوئے اور اس کی صحت یابی اور دراز عمر کے لیے دعا کی۔
نوائے وقت میں خبر شائع ہونے کے بعد 125 سالہ غلام رسول سے ملاقات کیلئے آنیوالوں کا تانتا‘ مہمانوں کی دیسی کھانوں سے تواضح
Jul 06, 2021