ملتان (سپیشل رپورٹر) لاہور ہائیکورٹ ملتان بینچ کے جج جسٹس راحیل کامران نے گورنمنٹ ڈگری کالج جتوئی میں انٹرمیڈیٹ کے اڑھائی سو سے زائد طلباء کو رولنمبر سلپس جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر کالجز ڈی جی خان سے آج جواب طلب کرلیا ہے۔ عدالت عالیہ نے کہا کہ رولنمبر سلپس جاری نہ کر کے بچوں کا سال کیوں ضائع کیا جا رہا ہے، اگر کالج کے پاس فنڈز موجود ہیں تو داخلے کیوں نہیں بھجوائے گئے۔
جتوئی کالج کے طلباء کو رولنمبر سلپس جاری نہ کرنے کے خلاف درخواست پر ڈائریکٹر کالجز ڈی جی خان سے آج جواب طلب
Jul 06, 2021