بہاول پور(بیورورپورٹ)ترجمان اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے کہا ہے کہ کووڈ 19کے لاک ڈان کے بعدنیشنل کمانڈ آپریشن سینٹر کی ہدایت کے مطابق اسلامیہ یونیورسٹی بہاولپور نے فزیکل تدریسی سرگرمیوں کا آغاز 7جون سے کردیا گیا تھا۔تمام کیمپسز اور شعبہ جات میں فزیکل کلاسز معمول کے مطابق جاری ہیں۔ حکومتی ہدایت کے مطابق 15جون کے بعد سمسٹر اور امتحانات کا شیڈول بھی جاری کر دیا گیا اور 2سے 10اگست کے درمیان تمام شعبہ جات میں فزیکل امتحانات کا انعقاد ہوگا۔ ان امتحانات کے بعداگست سے اکتوبر کے مہینے تک سمسٹر بریک ہوگا۔
2سے 10اگست کے درمیان تمام شعبوں میں امتحانات ہونگے ترجمان اسلامیہ یونیورسٹی
Jul 06, 2021