ڈی سی اور پولیٹیکل  اسسٹنٹ ڈیرہ،6 ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر ان کے تبادلے

Jul 06, 2021

خانیوال،ڈیرہ غازیخان  ( عامر حسینی، بیورو رپورٹ) مڈی سی اور پولیٹیکل  اسسٹنٹ ڈیرہ،6 ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر ان کے تبادلے، تفصیلات کے مطابق ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر خانیوال میاں مظہر حسین کا تبادلہ بطور ڈسٹرکٹ اکاؤنتس افسر فرسٹ ضلع چینوٹ کردیا گیا جب کہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس خانیوال میں ملک عبدالستار طاہر ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر فرسٹ خانیوال تعینات کردئیے گئے جبکہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس جہلم میں تعینات ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر محمد حنیف ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس چکوال جبکہ ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس چکوال میں تعینات نور محمد کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس جہلم میں تعینات کردیا گیا۔ایسے ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ساہیوال میں تعینات مشاہد رضا کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس آفس ملتان میں تعینات کیا گیا ہے جبکہ مسٹر غلام مصطفیٰ کو ڈسٹرکٹ اکاؤنٹس افسر فرسٹ ساہیوال تعینات کیا گیا ہے۔ڈیرہ غازیخان سے بیورو رپورٹ کے مطابق حکومت پنجاب نے پنجاب میں متعدد افسروں کے تبادلے کرنے کا نوٹیفکیشن جاری کیا ہے نوٹیفکیشن کے مطابق ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازیخان کیپٹن (ر) محمدعلی اعجاز کو ڈیرہ غازی خان سے تبدیل کرکے ڈپٹی کمشنر اوکاڑہ جبکہ ایس انیڈ جی اے ڈی کے افسر بکار خاص ذیشان جاوید کو ڈپٹی کمشنر ڈیرہ غازی خان،پولیٹیکل اسسٹنٹ/ کمانڈنٹ بی ایم پی حمزہ سالک کو تبدیل کرتے ہوئے ڈپٹی کمشنر خوشاب تعینات کیا گیا ہے. نئے تعینات ہونے والے ڈپٹی کمشنر ڈیرہ اس سے قبل او ایس ڈی ایس اینڈ جی اے ڈی لاہور تھے حکومت پنجاب نے ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ڈیرہ احمد حسن رانجھا کو کمانڈنٹ بی ایم پی ڈیرہ کا اضافی چارج سونپ دیاہے۔

مزیدخبریں