راولپنڈی(سٹی رپورٹر)پاکستان کاٹن جنرز ایسوسی ایشن کی جنرل باڈی کا ہنگامی اجلاس چیئرمین ڈاکٹر جسومل کی زیر صدارت منعقد ہوا۔اجلاس میں چیئرمین سمیت دیگر عہدیداران و سینئر قیادت کے علاوہ ممبران نے فیکٹریاں بند کرنے، حکومتی ذمہ داران سے ٹیکسوں کا نفاذ ختم کرنے کے لیے مذاکرات سمیت دونوں آپشنزپر غور کیا گیا جس کے لیے فوری طور پر لائحہ عمل تشکیل دیا جائے گاجس کا اعلان اگلے سات روز میں کیا جائے گا۔ٹیکسوں کے نفاذ سے جننگ انڈسٹری کا پہیہ چلنا مشکل ہو گیا ہے جبکہ کاٹن کراپ میں کمی کے باعث پہلے ہی 70فیصد انڈسٹری بند پڑی ہے۔حکومت نے کاٹن و کاٹن بائی پروڈکٹس پر ٹیکسوں کا نفاذ ختم نہ کیا تو جننگ انڈسٹری مکمل طور پر بند اور کاٹن کاشتکار و جنرز سڑکوں پر احتجاج کرتے نظر آئیں گے۔پی سی جی اے قائدین نے حکومت سے فی الفور جننگ انڈسٹری پر ٹیکسوں کا بوجھ کم کرنے کا مطالبہ کیا ہے اور کاٹن کے فروغ کے لیے کاٹن سیکٹر کو ریلیف دینے کی اپیل کی ہے۔ٹیکسوں کے خاتمے اورکاٹن فروغ کے لیے جنرل باڈی کے ہنگامی اجلاس میں کثیر تعداد میں ممبران نے شرکت کی۔
ٹیکسوں کے نفاذ سے کاٹن جننگ انڈسٹری کا پہیہ چلنا مشکل ہو گیا
Jul 06, 2021