راولپنڈی (اپنے سٹاف رپورٹر سے) تھانہ چونترہ نے بلیو ورلڈ سٹی کی جانب سے تقریب منعقد کرکے اس میں ہزار گیارہ سو افراد کو مدعو کرنے اور لائوڈ سپیکر استعمال کرنے پر کورونا وائرس کے ایس او پی کی خلاف ورزی کا مقدمہ درج کرلیا گیا ڈی ایف سی قیصر محمود تھانہ چونترہ نے بیان کیا کہ میں چونترہ میں بطور ڈی ایف سی تعینات ہوں ڈیوٹی کے دوران شام چھ بجے بلیو ورلڈ سٹی علاقہ تھانہ چونترہ میں نعیم اعجاز سکنہ پنڈ مہلو راولپنڈی نے بلال احمد خان ایچ آر ہیڈ ، سمیع اللہ صابری منیجر ایچ آر ، شاہد آپریشن منیجر ، طارق محمود سائیٹ انچارج ، محمد وحید ہمراہ وسیم اعجاز سعد نزیر نے ہزار گیارہ سو افرادکے فنکشن کا اہتمام کیا فنکشن میں لائوڈ سپیکر کا استعمال کرتے ہوئے غیر قانونی طور پر حکومت پنجاب کی طرف سے لگائی کورونا وباء ایس او پیز کی خلاف ورزی کی ہے ڈائری مرتب ہوکر پیش خدمت ہے پولیس نے دی پنجاب سائونڈ سسٹمز ریگولیشن ایکٹ 2015 . 6 دی پنجاب انفیکشیئس ڈسایززپریوینشن اینڈ کنٹرول ایکٹ2020 . 17 . 2 مقدمہ درج کرلیا ہے ۔