ملتان ، شجاع آباد( سپیشل رپورٹر،نمائندہ نوائے وقت)پنجاب پولیس کے اہلکار نے خدمت خلق کی اعلیٰ مثال قائم کردی، سی پی او ملتان منیر مسعور مارتھ کا اہلکار کو تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدی انعام دینے کا اعلان تفصیلات کے مطابق شجاع آباد میں گجوہٹہ ہائی سکول میں ہاتھ اور ٹانگ سے معذور خاتون احساس کفالت پروگرام کے پیسے لینے پہنچی تو اسے دیکھ کر ڈیوٹی پر معمور پولیس اہلکار رانا اکرم نے اسے اپنے کاندھے پر اٹھا کر اندر کمرے تک پہنچایا اورپیسے دلائے اور دوبارہ کاندھے پر سوار کر کے معذور خاتون کو واپس باہر تک چھوڑا پولیس اہلکار کی معذور خاتون سے خدمت خلق کی ویڈیو نجی ٹی وی پر نشر ہوئی تو سی پی او ملتان منیر مسعود مارتھ نے پولیس اہلکار کے جذبے کو سرہاتے ہوئے تعریفی سرٹیفکیٹ اور نقدی انعام دینے کا اعلان کر دیا ان کا کہنا تھا پنجاب پولیس کا ہر نوجوان شہریوں کی خدمت کے لیے تیار ہے پولیس جوان کا یہ جزبہ لائق تحسین ہے نوجوان کی اس خدمت کو سوشل میڈیا پر بھی بڑی پزیرائی ملی۔