مکرمی: ریلوے کے ریٹائرڈ ملازمین کو ابھی تک مئی 2021 کی پنشن نہیں ملی، یہ پنشن ہمیں ہر ماہ سات تاریخ کو متعلقہ بینک یا اے ٹی ایم کے ذریعے کو مل جایا کرتی تھی جس کا ابھی تک انتظار ہے۔ پشاور ریلوے اکاوٹنس آفس سے پتہ کیا تو معلوم کی تو جواب ملا کہ فنڈز نہیں ہیں۔ اب پتہ نہیں پورے ریلوے میں اس قسم کی صورت حال ہے۔ یا یہ افتاد صرف پشاور ریلوے ڈویزن پر نازل ہے۔ وہ بھی تحریک انصاف کے دور میں۔ میرے 26 سالہ ریٹائرڈ منٹ دور میں پہلی مرتبہ ایسا ہوا ہے ریلوے وفاقی محکمہ ہے اور اس کے تمام مسائل حل کرنا وفاقی حکومت کی ذمہ داری ہے براہ مہربانی ہمیں پنشن کی جلد از جلد ادائیگی کا بندوبست کیا جائے۔
(حافظ عبدالباری نوید، تحصیل حضرو0336-5751719)