ملک کیلئے کالاباغ، بھاشا اور اکھوڑی ڈیم کی تعمیر ضروری ہے:چیئرمین ارسا

Jul 06, 2021 | 09:12

ویب ڈیسک

چیئرمین ارسا راؤ ارشاد نے کہا ہے کہ ملک کے لئے کالاباغ ڈیم، بھاشا ڈیم اور اکھوڑی ڈیم کی تعمیر ضروری ہے۔ نئے ڈیمز نہ بنے تو صوبے آپس میں لڑتے رہیں گے۔قائمہ کمیٹی برائے آبی وسائل کو بریفنگ دیتے ہوئے راو ارشد نے کہا کہ ہم سے بڑا بےوقوف کوئی نہیں جو پانی ضائع تو کرتے ہیں لیکن استعمال کیلئے ڈیم نہیں بناتے۔

کمیٹی چیئرمین یوسف تالپور کا اعتراض کرتے ہوئے کہنا تھا کہ آپ نے بیوقوف کس کو کہا؟ اس پررائو ارشاد نے اپنے الفاظ واپس لیتے ہوئے کہا کہ ان کا مقصد کسی کی دل آزاری نہیں تھا۔ خریف سیزن میں سترہ فیصد قتل کا سامنا ہے۔چیئرمین ارسا نے بریفنگ میں بتایا کہ خریف سیزن میں 17 فیصد قلت کا سامنا ہے۔ تربیلا میں تخمینے سے 20 فیصد کم پانی آیا۔ اس سال آبی ذخائر میں تخمینے سے 62 فیصد کم پانی آیا۔ سندھ کو 17 کی بجائے 22 فیصد قلت کا سامنا ہے۔

ممبر ارسا سندھ نے چیئرمین ارسا کے اعدادوشمار پر اعتراض اٹھاتے ہوئے کہا کہ یہ اعدادو شمار توڑ مروڑ کر بتائے جا رہے ہیں۔ ہمیں ہمارے کوٹے کا اضافی 5 ہزار کیوسک پانی نہیں دیا جا رہا۔جس پر چیئرمین ارسا بولے ہم ہر سال اوسط 280 ملین ایکڑ فٹ پانی سمندر میں ضائع کرتے ہیں ۔ڈیم بنائے جاتے تو یہ پانی استعمال کیا جا سکتا تھا۔

مزیدخبریں