گوجرانوالہ(نمائندہ خصوصی)میونسپل کارپوریشن گوجرانوالہ کے میئر شیخ ثروت اکرام، ڈپٹی میئرز سلمان خالد پومی بٹ، رانا مقصود، چیئرمینز عامر اکرام بٹ، ناصر محمود کھوکھر، عمر جاوید بٹ، کلیم احمد بھٹی،لالہ ظہیر احمد، جمشید ایوب بٹ، طارق ندیم انصاری، عاطف مسعود بٹ ودیگر نے کہا ہے کہ سپریم کورٹ کا بلدیاتی اداروں کی بحالی کا تفصیلی فیصلہ خوش آئند ہے تبدیلی سرکار بلدیاتی اداروںکی بحالی میں روڑے اٹکانے سے باز رہے میونسپل کارپوریشن کے منتخب نمائندے اور عوام بلدیاتی نظام کی راہ میں آنیوالی رکاوٹوں کا بھرپور مقابلہ کرینگے سپریم کورٹ نے اپنے تفصیلی فیصلہ میںپنجاب لوکل گورنمنٹ کے سیکشن 3کوآئین کے آرٹیکل 140اے کی خلاف ورزی اور غیر آئینی قرار دیا ہے عدالت عالیہ کے احکامات پر پنجاب کے بلدیاتی نمائندے اپنی آئینی مدت پوری کرینگے اور مسلم لیگ ن کے منتخب بلدیاتی نمائندے عوام کے مسائل ترجیح بنیادوں پر حل کرتے ہوئے عوام کی بھرپور خدمت کرینگے بلدیاتی نمائندوں نے مزید کہا کہ سرکاری افسر کٹھ پتلی حکمرانوں کی تابعداری کی بجائے عدالتی احکامات پر عمل کریں ۔
عدالتی احکامات پرپنجاب کے بلدیاتی نمائندے مدت پوری کرینگے:ثروت اکرام
Jul 06, 2021