ڈپٹی ڈائریکٹر، سوشل ویلفیئر نے  معذور افراد میں چیک تقسیم  کئے

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)محکمہ سوشل ویلفیئر کی جانب سے معذور افراد میں مالی امداد کے چیک تقسیم کئے گئے ڈپٹی ڈائریکٹر، سوشل ویلفئیر گوجرانولہ حنا بخاری نے ڈپٹی کمشنر سہیل احمد خواجہ کے تعاون سے ڈی سی آفس میںتقریب  کا انعقاد کرایاجس میں ایڈیشنل ڈپٹی کمشنر ریونیو حسنین احمد رضا چوہدری ، رانا بلال اعجاز ،چیئر مین زکات و عشر پنجاب، چیئرمین پی ایچ اے ایسے حمید ، پی ٹی آئی کے مختلف ٹکٹ ہولڈرز اور چیمبر آف کامرس کے ممبران نے بھی شرکت کی۔ تقریب میں معذور افراد میں مالی امداد کے چیک تقسیم کئے گئے گئے اس موقع پر رانا بلال اعجاز حسین چیئرمین زکات و عشر کمیٹی  نے اس عزم کا اظہار کیا کہ چیمبر آف کامرس گوجرانوالہ کو اس سلسلے میں ان بورڈ لیا جائے اور معذور افراد کے لیے پرائیویٹ فیکٹری اسٹیبلشمنٹ میں بھی نوکریاں فراہم کی جائیں۔

ای پیپر دی نیشن