ڈگری( نامہ نگار) ڈگری پولیس کا زمیندار کی مبینہ نجی جیل پر چھاپہ۔ہاری خاندان کے 12 افراد بازیاب کرالئے گئے۔ سیشن کورٹ میرپورخاص کے حکم پر ڈگری پولیس نے انب موری کے نزدیک زمین دار اسحاق قائم خانی کی زرعی زمین پر چھاپہ مارکر ہاری خاندان کے بارہ افراد کو بازیاب کرایا۔ ہاری خاتون شریمتی گونی زوجہ روپشی کولھی نے عدالت میں دی گئی درخواست میں بتایا کہ اسکے خاندان کے بارہ افراد جن میں 45 سالہ روپشی کولھی‘28 سالہ نانجی‘26 سالہ تاری‘8 سالہ جوہری‘6 سالہ وکرم‘4 سالہ پہلاج‘ 2 سالہ موہن‘ 4 ماہ کا پریم‘22 سالہ گڈی‘18 ,سالہ اشوک‘16 سالہ جیٹی اور20 سالہ نیٹو کولھی زمین دار کی نجی جیل میں قید ہیں۔ عدالتی احکامات پر ڈگری پولیس نے ان افراد کو باز یاب کرکے عدالت میں پیش کردیا۔ عدالت نے آزادی اور مرضی کی زندگی گزارنے کی اجازت دے دی۔