کوئٹہ، ہزار گنجی میں سی ٹی ڈی کی کارروائی، 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے

بلوچستان کے صوبائی دارالحکومت کوئٹہ میں محکمۂ انسدادِ دہشت گردی (سی ٹی ڈی) نے کارروائی کی ہے، انسدادِ دہشت گردی آپریشن کے دوران فائرنگ کے تبادلے کے نتیجے میں 5 دہشت گرد ہلاک ہو گئے۔
تفصیلات کے مطابق سی ٹی ڈی نے یہ آپریشن کوئٹہ میں ہزار گنجی کے علاقے میں کیا۔ دہشت گردوں کے قبضے سے اسلحہ اور بارود برآمد کر لیا گیا ہے۔ہلاک کیے گئے دہشت گرد ملک دشمن سرگرمیوں میں ملوث تھے۔سی ٹی ڈی کا کہنا ہے کہ دہشت گردوں کے خلاف آپریشن خفیہ اطلاع پر کیا گیا۔ ہزار گنجی میں فائرنگ کے تبادلے کے دوران 5 دہشت گرد ہلاک ہوئے، انسدادِ دہشت گردی کی کارروائیاں جاری رہیں گی۔ 
خیال رہے کہ اِس سے قبل کراچی میں کالعدم دہشتگرد تنظیم کا سہولت کاری پر مبنی نیٹ ورک بے نقاب ہوگیا۔کیماڑی پولیس نے اتحاد ٹاؤن سے کالعدم تحریک طالبان کے کارندے کو گرفتار کرلیا جو سوات میں مٹہ پولیس اسٹیشن پر حملے میں ملوث تھا۔گرفتار ملزم کے قبضے سے 500 گرام بارودی مواد برآمد ہوا۔
کراچی پولیس نے گزشتہ ماہ کارروائی کرتے ہوئے سوات میں پولیس اسٹیشن پرحملہ کرنے والا دہشت گرد گرفتار کرلیا۔ ایس ایس پی کیماڑی فدا حسین نے بتایا کہ کالعدم تنظیم کے دہشت گردکواتحادٹاؤن سے گرفتارکیا گیا۔دہشت گرد کے قبضے سے بارودی مواد اور دستی بم بھی برآمد ہوا۔

قبل ازیں کراچی کے علاقے لیاری میں کارروائی کرتے ہوئے سی ٹی ڈی نے کالعدم لشکرِ جھنگوی کے دہشت گرد کو گرفتار کر لیا جس کے قبضے سے دستی بم برآمد ہوا۔سی ٹی ڈی نے لیاری میں کارروائی کے دوران کالعدم تنظیم کا مبینہ دہشت گرد عبید الرحمان عرف عبید کیپری گرفتار کرلیا جس کے قبضے سے دستی بم برآمد کیا گیا جو دہشت گردی میں استعمال ہونے سے قبل ضبط کر لیا گیا۔

ای پیپر دی نیشن