سیلاب کے انتظامات میں غفلت ہرگزبرداشت نہیں کی جائے گی:وزیراعلیٰ پنجاب

وزیراعلیٰ پنجاب کا کہنا ہے کہ سیلاب کے انتظامات میں غفلت ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی۔

تفصیلات کے مطابق وزیراعلیٰ پنجاب سردارعثمان  نے مون سون سیزن میں ممکنہ سیلاب کے پیش نظرضروری حفاظتی انتظامات جلد مکمل کرنے کا حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ ممکنہ سیلاب سے نمٹنے کیلئے منظور شدہ پلان کے تحت ہر ضروری اقدام اٹھایا جائے۔ ایس او پیز کے تحت پیشگی حفاظتی انتظامات اوردیگر ضروری انتظامات کوفی الفور حتمی شکل دی جائے۔محکمہ آبپاشی سیلاب کے پیش نظر بھرپور منصوبہ بندی کے تحت انتظامات کرے۔انھوں نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ فلڈ ایس او پیز پر عملدرآمد کو ہر حال میں یقینی بنایا جائے، سیلاب کے خدشے کے پیش نظر درکار آلات، مشینری او رانسانی وسائل کا اہتمام کیا جائے، ممکنہ سیلاب کے انتظامات میں غفلت ہر گزبرداشت نہیں کی جائے گی۔

عثمان بزدار نے حکم دیتے ہوئے کہا ہے کہ جن علاقوں میں سیلاب کا خدشہ ہے وہاں جانی او رمالی نقصان سے بچاؤ کیلئے موثر اقدامات کئے جائیں، دریاؤں میں پانی کی صورتحال کو ابھی سے مانیٹر کیا جائے۔ جدید ٹیکنالوجی سے استفادہ کرتے ہوئے موسم کے بارے میں مستند معلومات کا حصول یقینی بنایا جائے۔وزیراعلیٰ پنجاب نے کہا کہ پیشگی انتظامات کا تھرڈ پارٹی آڈٹ ہوگا۔

اس کے علاوہ وزیراعلیٰ  پنجاب عثمان بزدار کی متعلقہ محکموں او راداروں کو تمبی کرتے ہوئے کہا کہ ضلع کی سطح پر ایمرجنسی پلان تیار کیے جائیں، اضلاع میں سانپ کے کاٹنے کے علاج کی میڈیسن وافر مقدار میں موجود ہونی چاہیے، لاہور کے نشیبی علاقوں سے بارش کے پانی کی جلد نکاسی کے لئے موثر پلان پہلے سے ترتیب دیا جائے اور سوشل میڈیا سمیت دیگر ذرائع ابلاغ کے ذریعے عوام کو موسم اور دریاؤں میں پانی کی صورتحال سے آگاہ رکھا جائے۔

ای پیپر دی نیشن