امیرِکویت شیخ نواف الاحمد الصباح کاطبی معائنہ کیا گیا ہے۔ان کے بہ قول ان کا طبی معائنہ کامیاب رہا ہے۔کویت کی سرکاری خبررساں ایجنسی کے مطابق امیر شیخ نواف نے اپنے ولی عہد کو خودایک فون کال میں اپنے کامیاب طبی معائنے کی اطلاع دی اور بتایا کہ ان کا مزید میڈیکل چیک اپ جاری رہے گا۔تراسی سالہ شیخ نواف نے گذشتہ سال ستمبر میں اپنے بھائی سابق امیرکویت شیخ صباح الاحمد الصباح کی وفات کے بعد اقتدار سنبھالا تھا۔