چین کے جنوب مغربی صوبہ یون نان میں گھومنے والے 14جنگلی ایشیائی ہاتھیوں کا ریوڑجنوب مغربی علاقہ کی جانب پیشرفت کر تے ہو ئے یوشی شہر میں موجود ہے۔نقل مکانی کی نگرانی کرنے والے انچارج صدرمقام کے مطابق ریوڑ نے اتوار کوشام5 بجے سے سوموار کوشام 5 بجے تک جنوب مغرب کی جانب11.1کلومیٹرسفر طے کیا اورسوموار کی صبح ایشان کانٹی سے شِن پھِنگ کانٹی میں داخل ہوگیا۔ہا تھی 17جون کو ایشان کانٹی میں داخل ہوئے،ایشان اور شِن پھِنگ دونوں ہی یوشی شہر کی حدود میں ہیں۔ایک ماہ قبل ریوڑ سے الگ ہونے والا نر ہاتھی اب گروہ سے 66.7کلومیٹر دور یوشی کے ضلع ہونگ تا میں ہے۔ان جانوروں نے یون نان کے جنوبی علاقہ کی شیشوآنگ بان نا خوداختیار پریفیکچر میں واقع اپنے جنگلی گھر سے شمال کی جانب تقریبا 500 کلومیٹر سفر طے کیا اور 2 جون کو صوبائی دارالحکومت کن مِنگ پہنچے۔مقامی نقل و حمل اور بجلی کے محکموں کے عملے نے موقع پر نگرانی کی ٹیم میں شمولیت اختیار کی تاکہ ہاتھیوں کی نقل مکانی کے راستے پر واقع اہم صنعتی اور کان کنی کے کاروباری اداروں پر گہری نظر رکھی جا سکے۔سوموار کے روز جانوروں اور قریبی لوگوں،دونوں کا تحفظ یقینی بنانے کیلئے 231 لوگوں کو متحرک کیا گیا،1ہزار700سے زائد مکینوں کو منتقل کیا گیا اورہاتھیوں کیلئے 2.2ٹن خوراک فراہم کی گئی ۔