دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 18کروڑ41لاکھ14ہزار227ہوگئی

دنیا بھر میں نوول کروناوائرس سے شدید متاثرہ ملکوں میں مصدقہ کیسز کے حوالے سے جانز ہوپکنز یونیورسٹی کے سسٹمز سائنس وانجینئرنگ مرکز نے تازہ ترین اعدادوشمار جاری کئے ہیں جو 6 جولائی کو پاکستانی وقت کے مطابق صبح 10بجے تک کے ہیں۔دنیا بھرمیں نوول کروناوائرس کے مصدقہ کیسز کی تعداد 18کروڑ41لاکھ14 ہزار227ہوگئی۔امریکہ3کروڑ37لاکھ23ہزار95 مصدقہ کیسز کے ساتھ سرفہرست ہے جبکہ بھارت 3کروڑ5لاکھ 85ہزار229 مصدقہ کیسز کے ساتھ دوسرے اور برازیل 1کروڑ87لاکھ 92ہزار511 مصدقہ کیسزکے ساتھ تیسرے نمبر پر ہے۔فرانس میں مصدقہ کیسز کی تعداد 58لاکھ48ہزار973، روس میں 55لاکھ68ہزار104، ترکی میں 54 لاکھ40ہزار368 اور برطانیہ میں 49لاکھ47ہزار274 تک پہنچ گئی ہے۔ارجنٹائن میں مصدقہ کیسز کی تعداد 45لاکھ52ہزار750 اور کولمبیا میں مصدقہ کیسز کی تعداد 43لاکھ75ہزار861 تک پہنچ گئی ہے۔

ای پیپر دی نیشن