مزار قائد مبینہ بے حرمتی کیس:کیپٹن (ر)صفدر، مریم نواز کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست مسترد 

Jul 06, 2021 | 21:18

ویب ڈیسک

جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی نے مزار قائد کی مبینہ بے حرمتی کا کیس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مریم نواز کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست مسترد کردی۔ منگل کو جوڈیشل مجسٹریٹ شرقی کی عدالت میں مزار قائد کی مبینہ بے حرمتی کا کیس میں کیپٹن ریٹائرڈ صفدر، مریم نواز کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست پر سماعت ہوئی۔ درخواست میں موقف اختیار کیا گیا تھا کہ کیپٹن صفدر اور ساتھ آئے کارکنوں نے مزار کی جالی کو نقصان پہنچایا، کیپٹن صفدر اور ساتھیوں کے خلاف مقدمہ دائر کیا جائے۔ بعد ازاں عدالت نے ریٹائرڈ صفدر، مریم نواز کے خلاف مقدمے کے اندراج کی درخواست مسترد کردی۔ واضح رہے کہ اس سے قبل معاملے سے متعلق ایس ایس پی انویسٹیگیشن کو معاملے کی تحقیقات کرانے کا حکم دیا گیا تھا۔ عدالت میں درخواست مزار قائد منیجمنٹ بورڈ کی جانب سے جمع کرائی گئی تھی۔ 

مزیدخبریں