8.40لاکھ کے بدلے   85لاکھ سود ادائیگی، جینا حرام، زمینیں فروخت

Jul 06, 2021

میاں چنوں ( شاہد محمود چوہدری سے)سود خوروں نے جینا حرام کردیا،زمینیں فروخت کردیں،زندگی کی تمام جمع پونجی دینے کے باوجود ہمارا پیچھا نہیں چھوڑ رہے، 2لاکھ روپے لینے کی سزا 49 لاکھ کی ادائیگی کرنا پڑی، سودخوروں کے ہاتھوں تنگ ایک کسان نے خودکشی بھی کی،،سود خور عبدالرحمن ڈاہر اور محمد نواز پولیس سے ریٹائرڈ ملازمین ہیں، 14متاثرین کی دوہائیاں،پاکستان کسان اتحاد کے دفتر میں پریس کانفرنس، تفصیلات کے مطابق میاں چنوں شہر اور گردونواح میں سود خوری کا کاروبار عرو ج پر ہے،جسکی زد میں آکربے شمار لوگ ذلیل و خوار ہورہے ہیں،پاکستان کسان اتحاد کے دفتر میں تحصیل صدر کسان اتحاد مہر شوکت علی سنپال کے ہمراہ تلمبہ کے رہائشی 14متاثرین نے پریس کانفرنس کرتے ہوئے الزام عائد کیا کہ سود خور عبدالرحمن ڈاہر اور محمد نواز دونوں بھائی محکمہ پولیس سے ریٹائرڈ ہیں، جن سے متاثرہ محمد ریاض نے 2007میں سیلاب کے دنوں میں 2لاکھ قرض لیا جسکی ادائیگی49لاکھ روپے ادا کرنا پڑنی،جبکہ محمد خضرحیا ت نے 2018میں اڑھائی لاکھ روپے لیا جسکی ادائیگی7لاکھ روپے سے زائد کرنا پڑی،ہاتھ سے معذور اعجاز حسین نے 40ہزار کے بدلے 5لاکھ کی ادائیگی کی،غلام حسین نے 2لاکھ کے بدلے 15لاکھ کی ادائیگی کی،محمد نواز نے ڈیڑھ لاکھ کے بدلے 9لاکھ کی ادائیگی کی جبکہ کچھ متاثرین نے اپنی ملکیتی زمینیں فروخت کرکے سود کی رقم ادا کی اسکے علاوہ دیگر متاثرین بھی شامل ہیں،متاثرین نے مزید بتایاکہ ہم 14سے زائد افراد دن رات سود خوروں کے ہاتھوں بلیک میل ہورہے ہیں ہمارے چیک اْنکے پاس ہیں جس کے خلاف چاہتے ہیں مقدمہ درج کروادیتے ہیں،متاثرین نے مزید الزام عائد کیا کہ سود خوروں سے تنگ آکر محمد نواز سکنہ تلمبہ نے خودکشی کرلی تھی مگر سود خوروں نے مرحوم کے بیٹے سے زبردستی سود بھی وصول کیا،اْنہوں نے کہاکہ سود خور اتنے بااثر ہیں کہ غنڈے لیکر گھروں تک پہنچ جاتے ہیں او ر سنگین نتائج کی دھمکیاں دیتے ہیں جن سے ہمیں اور ہمارے گھروالوں کی جان کو خطرہ ہے،متاثرین نے بتایاکہ ہم نے پولیس تھانہ تلمبہ کو درخواست دے دی ہے،ڈی ایس پی میاں چنوں طارق پرویز،ڈی پی او خانیوال محمد علی وسیم سے اپیل ہے کہ ہماری سود خوروں سے جان بخشی کاروائی جائے اور ہماری مجبوری سے فائدہ اْٹھانے والوں کے خلاف مقدمات درج کرکے سود کے کاروبار کو ختم کروایا جائے،دوسری طرف پاکستان کسان اتحاد کے صدر مہر شوکت علی سنپال نے کہا کہ پاکستان کسان اتحاد مظلوموں کے ساتھ ہے،سود خوری کی دلدل میں پھنسانے والے سود خورو معاشرے کا ناسورہیں جن کے خلاف بلاامتیاز کاروائی ہونی چاہیے،اْنہوں نے کہاکہ ہم مظلوموں کے ساتھ شانہ بشانہ کھڑے ہیں اور انتظامیہ سے اپیل کرتے ہیں کہ مظلوموں کو انصاف دلایا جائے اور سود خوروں کے خلاف کاروائی کی جائے،متاثرین میں محمد ریاض،محمد خضرحیات،شوکت حیات،محمد شوکت،محمد ظہور،محمد نواز،محمد اقبال،عبدالرشید،اعجا حسین،عمر،غلام حسین،محمد صدیق،قاسم شہزاد،اسلم حیات شامل ہیں۔

مزیدخبریں