فیملی کورٹ میں ساس بہو آپس میں گتھم گتھا، تشدد، بال نوچے 

Jul 06, 2022

لاہور (اپنے نامہ نگار سے) فیملی کورٹ میں ساس اور بہو نے ایک دوسرے کو تشدد کا نشانہ بنا ڈالا، دونوں نے ایک دوسرے پر خوب ہاتھ چلائے، فیملی کورٹ کے میٹنگ روم میں ساس اپنے پوتے سے ملاقات کر رہی تھی۔ باتوں باتوں میں دونوں میں تلخ کلامی ہو گئی اور دونوں نے اپنی ہی عدالت لگاتے ہوئے ایک دوسرے کو مارنا شروع کر دیا۔ ساس اور بہو دونوں ایک دوسرے کے بال نوچتی رہیں۔ بعد ازاں  دونوں خواتین کو سکیورٹی اہلکاروں نے حراست میں لے کر عدالت کے روبرو پیش کیا۔ عدالت میں صلح کے بعد دونوں کو  گھرکو جانے کی ہدایت کر دی گئی۔
ساس؍ بہو

مزیدخبریں