لاہور (اپنے نامہ نگار سے) احتساب عدالت نے رمضان شوگر ملز ریفرنس اور آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس کی سماعت بغیر کارروائی ملتوی کردی۔ عدالت کے جج کی عدم دستیابی کے باعث سماعت ملتوی کی گئی۔ عدالت نے رمضان شوگرملز ریفرنسں میں وزیر اعلیٰ پنجاب حمزہ شہباز کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ وکیل امجد پرویز نے رمضان شوگر ملز ریفرنسں میں حمزہ شہباز اور آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں شہباز شریف کی طرف سے حاضری معافی کی درخواست دائر کی اور عدالت کو بتایا کہ دونوں انتہائی سرکاری امور میں مصروف ہیں استدعا ہے کہ حاضری معافی کی درخواست منظور کی جائے۔ عدالت رمضان شوگر ملز ریفرنسں میں وزیراعظم شہباز شریف کی مستقل حاضری معافی کی درخواست پہلے ہی منظور کر چکی ہے۔ عدالت نے آشیانہ ہاؤسنگ سوسائٹی ریفرنس میں شہباز شریف کی ایک روز کی حاضری معافی کی درخواست منظور کرلی۔ عدالت نے دونوں ریفرنسز کی سماعت 16 جولائی تک ملتوی کردی۔
ملتوی
رمضان شوگر ملز، آشیانہ ہاؤسنگ ریفرنس کی سماعت جج کی عدم دستیابی کے باعث ملتوی
Jul 06, 2022