ایئر لائن ایئر سیال کی ابتداء سیالکوٹ چیمبر کے تعاون سے کی گئی

Jul 06, 2022

راولپنڈی (اکمل شہزاد سے )پاکستان میں نجی ایئر لائن ایئر سیال جس کی ابتداء سیالکوٹ چیمبر آف کامرس کے تعاون سے کی گئی ، سیال ایئر لائن کا ہیڈ آفس سیالکوٹ میں ہے ، ایئر لائن کے پاس اس وقت 3  اے 320  طیارے موجود ہیں ایک طیارے میں 180 مسافروں کی گنجائش موجود ہے، ایئر سیال پاکستان کے چھ بڑے شہروں میں ابتدائی طور پر پروازیں چلا رہی ہے ، اس کا مرکزکراچی جناح ایئر پورٹ ہے ، لاہور ، اسلام آباد ، پشاور ، کوئٹہ اور سیالکوٹ میں اپنا فلائنگ آپریشن جاری رکھے ہوئے ہے ، ایئر لائن کے پاس 200کے قریب ملازمین ہیں جو اپنے فرائض سرانجام دے رہے ہیں، چیئر مین کے فرائض فضل جیلانی ہیں جب کہ سی ای او امین احسن ہیں، جن کے مطابق جلد مزید دو طیارے لیز پر حاصل کر لئے جائیں گے۔
 ایئر سیال

مزیدخبریں