لمپی سکن کے پھیلائو کو روکنے کیلئے قومی سطح پرایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز 

اسلام آباد(چوہدری شاہد اجمل)ملک بھرمیں جانوروں میں بڑھتی ہوئی وائرل بیماری لمپی سکن کو کنٹرول کرنے کیلئے وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ نے حکومت سے4ارب 80کروڑ روپے کے فنڈزمانگ لئے ۔بیماری کے پھیلائو کو روکنے کے قومی سطح پرایمرجنسی کے نفاذ کی تجویز دی گئی ہے ۔ وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے ذرائع کے مطابق لمپی سکن وائرل بیماری جو مویشیوں ، بھینسوں، گائے اور بعض جنگلی جانوروںکی وائرل بیماری ہے یہ بیماری مکھیوں اور مچھروںکے ذریعے ایک جانور سے دوسرے جانور میں منتقل ہو تی ہے اس بیماری میں مبتلا جانور کی جلد پر بڑے بڑے دھبے بن جاتے ہیں اس بیماری کے باعث مویشی پال کو معاشی طور پر نقصان ہوتا ہے ۔ وزارت کے ماہرین کی ایک ٹیم نے بیماری کے پھیلاو اور شدت کا تعین کرنے کے لیے کراچی اور سندھ کے دیگر علاقوں کے علاوہ جلد کے زخموں کی تحقیقات کے لیے بہاولپور میںلمپی سکن پھیلنے کی تحقیقات کی۔ ان ٹیموں نے لمپی سکن(ایل ایس ڈی)کے مشتبہ فیلڈ سے نمونے اور ڈیٹا بھی اکٹھا کیا۔چونکہ پاکستان میں اس سے پہلے کبھی بھی اس قسم کی بیماری کی اطلاع نہیں ملی تھی اور نہ تشخیصی صلاحیت دستیاب نہیں تھی بعدازاں ایف اے او سے ایک تشخیصی کٹ فراہم کرنے کی درخواست کی گئی تھی جس نے سو ٹیسٹوں پر مشتمل ایک کٹ فراہم کی اور نمونوںکی کی جانچ پڑتال کی گئی جس کے بعد معلوم ہوا کہ یہ لمپی سکن وائرل بیماری ہے ۔ ذرائع کے مطابق چونکہ ابتدائی طور پر لمپی سکن ( ویکسین دستیاب نہیں تھی اور گوٹ پوکس متبادل ہے اس لیے صوبائی محکمہ سے درخواست کی گئی کہ وہ متاثرہ علاقوں میں اس سے بچاو کے لیے بکریوں کی ویکسین گوٹ پاکس کو لگائیں۔جبکہ ڈریپ سے درخواست کی گئی کہ وہ نجی درآمد کنندگان کے ذریعے ایل ایس ڈی ویکسین کی درآمد کے لیے تیزی سے رجسٹریشن فراہم کرے اب تک چھ فرموں کو رجسٹریشن دی جا چکی ہے۔پنجاب میں آج تک ایل ایس ڈی کے 10653کیسز رپورٹ ہوئے ہیں۔ سندھ میں 27 اضلاع سے 53594، بلوچستان میں 26871اور کے پی میں ایل ایس ڈی کے 10427کیس رپورٹ ہوئے ہیں۔اس سلسلے میں وزارت نیشنل فوڈ سیکورٹی اینڈ ریسرچ کے حکام نے بتایاکہ اس موذی بیماری پر قابوپانے کیلئے ہنگامی بنیادوں پر کام جاری ہے تاہم لمپی سکن بیماری کو کنٹرول کرنے کیلئے فنڈنگ کی ضرورت ہے جس کے لئے وزیراعظم پاکستان کو سمری بھجوائی گئی ہے تاکہ اس موذی بیماری پر قابو پایاجاسکے ۔
  لمپی سکن،تجویز 

ای پیپر دی نیشن