بازارچہ تفتان بارڈر ٹرمینل پر تجارتی سرگرمیوں میں تاخیر پر تشویش

Jul 06, 2022

کوئٹہ ( بیورورپورٹ ) ایوان صنعت و تجارت کوئٹہ بلوچستان کے صدر فدا حسین دشتی نے بازارچہ تفتان بارڈر ٹرمینل پر تجارتی سرگرمیوں میں تاخیر پر تشویش کا اظہار کرتے ہوئے کہا ہے کہ کیو سی سی آئی ٹرمینل آپریشن ٹرسٹ کی جانب سے وقت مقررہ سے پہلے تعمیراتی و دیگر کام مکمل ہونے اور فیڈرل بورڈ آف ریونیو اور متعلقہ اداروں کی رضامندی کے باوجود این ایل سی کی جانب سے اس بابت روڑے اٹکانا قابل حیرت ہیں۔چیمبر آف کامرس اینڈ انڈسٹری  میں  وفود سے ملاقات کے موقع پر  انہوں نے کہا  کہ بازارچہ تفتان بارڈر ٹرمینل کی تعمیر اور فعالی تفتان اور صوبے کی صنعت و تجارت سے وابستہ افراد اور خاص کر ٹرانسپورٹرز کا دیرینہ مطالبہ رہا ہے ۔

مزیدخبریں