پیپرآؤٹ کروانے کے ذمہ دار وں کو سزادی جائے: رانا مقیم

Jul 06, 2022

نوشہرہ ورکاں(نامہ نگار) گوجرانوالہ ایجوکیشن بورڈ میں حکام کا فرسٹ ایئر کاپیپرآؤٹ کروانے کے ذمہ دار افراد کی بجائے سکول اہلکاروں کوقْربانی کا بکرا بنانا انتہائی قابل مذمت فعل ہے جسکا اعلی صوبائی حْکام کوفوری نوٹس لیناچاہیے ورنہ اساتذہ احتجاج پرمجبورہونگے ان خیالات کااظہار ٹیچر رہنماؤں رانا مقیم احمد،محمدعارف کھوکھراور دیگر نے اپنے ایک مْشترکہ بیان میں کیا۔ اْنہوں نے کہاہے کہ پیپرآؤٹ کروانا واقعی ایک قابل سزا عمل ہے لیکن حکام نے اس  میں ملوث عناصرکوسزادینے کی بجائے دیگر افراد کوسزا دیکر مٹی ڈالنے کی کوشش کی ہے اس سے اساتذہ میں بے چینی پائی جارہی ہے اگر اسکا فوری ازالہ نہ کیاگیاتواساتذہ امتحانی بائیکاٹ اور دیگر اقدامات اْٹھا سکتے ہیں جسکی ذمہ داری اعلی حْکام پر ہوگی۔

مزیدخبریں