احتساب کوسیاسی انتقام قراردینے والے عوام کوبیوقوف نہیں بناسکتے :رانا نصیر احمد

Jul 06, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)سماجی رہنما ونیوسول لائن ویلفیئر آرگنائزیشن کے صدر رانا نصیر احمد خاں نے کہا کہ تمام صوبوں میں بدعنوانوں کیخلاف منظم اورموثراندازسے کریک ڈاؤن کیا جائے احتساب کوسیاسی انتقام قراردینے والے عوام کوبیوقوف نہیں بناسکتے شورمچاناچورکی فطرت ہے،کسی امتیاز کے بغیر چوروں کوایوانوں سے گھسیٹ کرزندانوں میں ڈالناہوگا کرپشن ایک ناسور ہے، اس کا راتہ روکنے کیلئے سخت قانون بناناہوں گے اگراشرافیہ نے اب بھی احتساب کی راہ میں روڑے اٹکانے کی روش بند نہ کی تو پھر انقلاب اٹل ہے ان خیالات کااظہارانہوںنے ’’احتسا ب وقت کی ضرورت ‘‘ سیمینار سے خطاب کرتے کیا۔

مزیدخبریں