ن لیگ‘ پی پی ‘ پی ٹی آئی کبھی عوام کو سکھ کا سانس نہیں لینے دینگی: اختر اقبال ڈار

Jul 06, 2022

شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) تحریک انصاف نظریاتی کے چیئر مین اختر اقبال ڈار نے کہا ہے کہ نواز ،زرداری ،عمران نے عوام کو مسلسل عذاب میں مبتلا رکھا ہے ان تینوں پارٹیوں کے ہوتے ہوئے عوام کبھی بھی سکھ کا سانس نہ لیں پائیں گے تحریک عدم اعتماد سے پہلے عوام عمران خان کی مہنگائی بیڈ گورننس ، کرپشن سے تنگ آچکے تھے مگر تحریک عدم اعتماد کی کامیابی کے بعد زرداری ،شہباز اور مولانافضل الرحمن کی شکلیں دیکھ کر عمران کو کم برائی کے طور پر تسلیم کر رہے ہیں جبکہ تحریک انصاف نظریاتی کا موقف ہے کہ پاکستان میں کم برائی کو چننے کا کھیل بند ہونا چاہئے اور نیک صالحہ قیادت ، شفافیت کو پرموٹ ہونا چاہئے آنیوالے وقت میں پی ٹی آئی این کے اسی موقف پر پوری قوم متفق ہو گی اور پی ٹی آئی این ملک کے طول و عرض کے ہر حلقہ میں اپنے امیدوار کھڑا کرے گی یہ باتیں اختر ڈار نے کراچی سے آئے ہوئے وصی احمد ،علی جان کی قیادت میں ملنے والے وفد سے گفتگو کرتے کہیں ۔

مزیدخبریں