سرائے مغل(نامہ نگار)تین چوہدریوں نے مویشی پختہ سڑک پر چڑھنے کی وجہ سے محنت کش خاتون کو مار مار کر بے ہوش کردیا اور نیم برہنہ حالت میں سڑک پر گھسیٹتے رہے۔تفصیلات کے مطابق نواحی گاوں جاگو والہ کی رہائشی کمہاروں کی خاتون اپنے مویشی لیکر گھر آرہی تھی کہ گاؤں کے تین چوہدریوں نے اسے کہا کہ وہ مویشیوں کو پختہ سڑک پر کیوں چڑھا رہی ہے ۔یہ کہتے ہوئے انہوں نے مجیداں رحمانی کو زدو کوب کیا ۔مزاحمت پر اس کے کپڑے پھٹ گئے۔ پولیس نے مقدمہ درج کر لیا۔
سرائے مغل: مویشی پختہ سڑک پر چڑھنے کے باعث بااثر افراد کا خاتون پر تشدد
Jul 06, 2022