انتقامی کارروائیوں سے گھبرانے والے نہیں : ملک اسلم بلوچ

شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت) تحریک انصاف کے سینئر رہنما و مرکزی انجمن تاجران کے چیئرمین الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا ہے کہ ہم حکمرانوں کی انتقامی کارروائیوں سے گھبرانے والے نہیں عمران خان کیخلاف چلائی جانیوالی الزام تراشی کی مہم حکمرانوںکو مہنگی پڑے گی ، کردار کے غازی عمران خان کا دامن صاف اور ماضی قوم کے سامنے ہے ان پر کرپشن کے الزامات لگانے والے منہ کی کھائیں گے اقتدار پر مسلط چور اپنی گرتی ساکھ کو بچانے کی خاطر بدترین پراپیگنڈا پر اتر آئے ہیں، اپنے ایک بیان میں الحاج ملک اسلم بلوچ نے کہا کہ ضمنی الیکشن کے تمام حلقوں میں پی ٹی آئی فتح سے ہمکنار ہوگی، پی پی 140 سٹی شیخوپورہ کے ضمنی انتخابات میں بھی نامزد پی ٹی آئی امیدوار چوہدری خرم شہزاد ورک واضح اکثریت سے فتح یاب ہوں گے ، انہوں نے کہا کہ شیخوپورہ کے عوام چوہدری خرم شہزاد ورک کے ساتھ ہے اور انکے شانہ بشانہ انتخابی مہم چلا ئی جارہی ہے۔

ای پیپر دی نیشن