فیصل آباد (نمائندہ خصوصی) ڈپٹی کمشنر لیفٹیننٹ(ر)سہیل اشرف نے ماڈل کیٹل مارکیٹ نیاموآنہ،مویشی منڈی خانوآنہ کا دورہ کیااورضروری انتظامات چیک کئے۔ لمپی سکن وائرس اور کرونا وائرس کے حفاظتی انتظامات کو ہمہ وقت چوکس رکھنے کی تاکید کی۔انہوں نے کرونا اور لمپی سکن ڈیزیز کے ایس اوپیز پر عملدرآمد کو چیک بھی کیا۔انہوں نے کیٹل مارکیٹس کی انتظامیہ کو مجموعی صفائی اور واش رومز کی صفائی یقینی بنانے اورمویشی منڈی میں وزیٹرز کیلئے ویٹنگ ایریا مقرر کرنے کی بھی ہدایت کی۔ڈپٹی کمشنر نے موقع پر موجود خریداروں وبیوپاریوں سے انتظامات کے بارے میں دریافت کرتے ہوئے واضح کیاکہ منڈی کا رخ کرنے والے فیس ماسک پہن کر آئیں جس کے بغیر داخلہ بند ہے جبکہ بزرگ اور بچے منڈیوں میں آنے سے گریز کریں۔اسسٹنٹ کمشنرز سٹی وصدر صاحبزادہ محمد یوسف اور محمد عمر مقبول بھی ہمراہ تھے۔
مویشی منڈیوں کا دورہ، انسداد کرونا ایس اوپیز کو یقینی بنایا جائے،ڈپٹی کمشنر
Jul 06, 2022