ضمنی انتخابات میں عوام دوبارہ پی ٹی آئی کا ساتھ دینگے: رانا زاہد محمود

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)تحریک انصاف کے ضلعی رہنماء و سابق صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن رانا زاہد محمود ایڈووکیٹ نے کہا ہے کہ شیخوپورہ پی ٹی آئی کا مضبوط قلعہ ہے جس کے عوام کی عمران خان سے وابستگی مثالی ہے پی پی 140 کے ضمنی انتخابات میں عوام ضمیر فروشوں اور مفاد پرستوں کو مسترد کر دیگی اور جیت پی ٹی آئی کا مقدر بنے گی، شیخوپورہ کے عوام نے 2018 کے عام انتخابات میں بھی پی ٹی آئی کو ووٹ دیا مگر مفاد پرست رکن اسمبلی نے وفاداری تبدیل کرکے قیادت کی کمر میں چھرا گھونپا جس کی نااہلی کے باعث ہونیوالے ضمنی انتخابات میں عوام دوبارہ پی ٹی آئی کا ساتھ دے گی اور پارٹی کے نامزد امیدوار صدر ڈسٹرکٹ بار ایسوسی ایشن چوہدری خرم شہزاد ورک شاندار فتح سے سرفراز ہوں گے، شہر کی عوام پی ٹی آئی کیساتھ کھڑی ہے اور مختلف دینی سماجی تنظیموں کی طرف سے حمایت کے اعلان مسلسل سامنے آرہے ہیں، ضمنی انتخابات میں پارٹی امیدوار کی جیت یقینی بنانے کی خاطر بھرپور انتخابی مہم چلائی جارہی ہے جس میں تمام طبقات ہمارے شانہ بشانہ ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

میں نہ مانوں! 

خالدہ نازش میری سکول کی ایک دوست کو ڈائجسٹ پڑھنے کا بہت شوق تھا ، بلکہ نشہ تھا - نصاب کی کوئی کتاب وہ بے شک سکول بستے میں رکھنا ...