الہ آباد/ ٹھینگ موڑ (نمائندہ نوائے وقت) ملک کی معاشی ترقی مسلم لیگ ن حکومت کا ٹارگٹ ہے ۔ ملکی بقاء کیلئے سخت حکومتی فیصلے مجبوری بن چکے ہیں ۔ اداروں کی تباہی اور مہنگائی کے طوفان کی وجہ سے عوام تحریک انصاف کو مسترد کر چکے ہیں ان خیالات کا اظہار رکن قومی اسمبلی ملک رشید احمد خاں نے میڈیا سے گفتگو کرتے کیا صوبائی وزیر قانون ملک احمد خاں ،سردار فاروق اکبر ،ملک خالد عمر ،چوہدری مقصود ڈھولن ، ملک احمد سعید خاں ، ملک مظہر رشید خاں، چوہدری امجد مان و دیگر بھی انکے ہمراہ تھے ملک رشید احمد خاں نے مزید کہا کہ آئندہ الیکشن میں پی ٹی آئی کا بالکل صفایا ہو جائیگا اور مسلم لیگ ن دو تہائی اکثریت سے کامیاب ہو کر دوبارہ حکومت قائم کریگی سابق مسلم لیگ ن کے ادوار حکومت میں ملک نے ترقی کی اور بے شمار روزگار کے مواقع میسر تھے جبکہ ترقیاتی میگا پراجیکٹس کی مثال نہیں ملتی ۔
ملکی بقاء کیلئے سخت حکومتی فیصلے مجبوری بن چکے:ملک رشید احمد
Jul 06, 2022