ضمنی انتخابات میں ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی:عبدالرئوف مغل

گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن کے ڈویژنل سینئر نائب صدر حاجی عبدالرئوف مغل ایم پی اے نے کہا ہے کہ پنجاب کے ضمنی انتخابات میں ن لیگ بھاری اکثریت سے کامیاب ہو گی وزیر اعلیٰ حمزہ شہباز شریف خدمت کے جذبے سے سر شار ہیںاور اپنے والد کے نقش قدم پر چلتے ہوئے عوام کی صدق دل سے خدمت جاری رکھیں گے ان خیالات کا اظہار انہوں نے پی پی 127 کی انتخابی مہم کے دوران پارٹی کارکنوں سے گفتگو کرتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ2018کے بعد پنجاب کی قیادت نا اہل ٹولے کے ہاتھ میں آ گئی تھی جس سے ملک کے سب سے بڑے صوبے کے عوام کا بد ترین استحصال ہوا اور انکے مسائل بڑھ گئے انہوں نے کہا کہ عوام با شعور ہیںاور خوب اچھی طرح سمجھتے ہیںکہ موجودہ حالات کی ذمہ داری سابق نا اہل حکمرانوں پر عائد ہوتی ہے 17جولائی ن لیگ کی عظیم فتح کا دن ثابت ہو گا۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...