شیخوپورہ (نمائندہ خصوصی) شیخوپورہ کی منڈیوں میں (لمپی سکن) کے مرض کے خدشہ کی بناء پر قربانی کے لیے بڑے جانوروں کی خریداری نہ ہونے کے برابر ہے اور جانوروں کے بیوپاری کئی کئی روز سے سرکاری منڈیوں کے علاوہ غیر سرکاری سیل پوائنٹس پر بھی سینکڑوں کی تعداد میں جانور لے کر کھڑے ہیں باخبر ذرائع نے بتایا ہے کہ چند روز قبل دو تین بیلوں میں لمپی سکن کی علامات پائی گئی تھیں جس کے بعد قربانی کے لیے بڑے جانوروں کی خریدوفروخت شدید متاثر ہوئی اور مہنگائی کی موجودہ لہر کی بناء پر اس سال منڈیوں میں گاہکوں کی تعداد پچھلے سالوں کی نسبت بہت کم ہے دریں اثناء حکومت پنجاب نے ہدایت جاری کی ہے کہ ہر ضلع میں قربانی کے جانوروں میں لمپی اسکن کی بیماری اور کانگو وائرس کے پھیلنے کے خدشہ کی بناء پر فوری طور پر حفاظتی انتظامات کیئے جائیں۔