حافظ آباد(نمائندہ خصوصی+ نامہ نگار) عاقل حسن چوہان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد کا چارج سنبھال کر کام شروع کردیا۔ ان کے پیش رو ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام مرتضیٰ کو لاہور تبدیل کردیا گیا ۔ ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج عاقل حسن چوہان کا ایڈیشنل سیشن جج اول عمر بن اکبر اور سینئر سول جج سول ڈویژن محمد عثمان غنی نے خیر مقدم کیا اور پھول پیش کئے۔ تبدیل ہونے والے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج غلام مرتضیٰ کو ایڈیشنل سیشن جج ملک شاہد حسین اعوان، سول جج میڈم حمیرا مظفر ، سول جج مظفر حسین مغل، سول جج اسد عمران اور ایڈیشنل سپرنٹنڈنٹ مراز بشیر احمد جرال نے الوداع کیا ۔
عاقل حسن چوہان نے ڈسٹرکٹ اینڈ سیشن جج حافظ آباد کا چارج سنبھال لیا
Jul 06, 2022