عوام کامعیار زندگی بلندکرناہماری قیادت کا مشن ہے: پیر اشرف رسول

Jul 06, 2022

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ (ن ) کے رکن پنجاب اسمبلی پیر اشرف رسول نے کہا ہے کہ ضمنی انتخابات میں ن لیگ کے نامزد امیدوار میاں خالد محمود نے شہر کی پسماندگی کے خاتمہ اور تعمیر و ترقی سمیت شہریوں کی فلاح و بہبود کی خاطر جو کردار ادا کیا وہ قابل تحسین ہے آئندہ بھی وہ ترقی کے اس سفر کو جاری رکھیں گے اور کامیاب ہو کر عوامی خدمت کی نئی مثال رقم کریں گے جن کی جیت کیلئے ہم پر عزم ہے، اپنے ایک بیان میں پیر اشرف رسول نے کہا کہ ماضی کی نسبت آج پاکستان کی معاشی ترجیحات زیادہ حقیقت پسندانہ اورآبرومندانہ ہیں عنقریب عام آدمی معاشی اصلاحات کے ثمرات سے مستفید ہوگا کیونکہ اس کامعیار زندگی بلندکرناہماری قیادت کاواحد مشن ہے، اپوزیشن کو ملک کودرپیش خطرات سے کوئی سروکار نہیں ہے اپوزیشن والے شروع دن سے حکومت کے ہرمثبت اقدام کی راہ میں روڑے اٹکارہے ہیں۔

مزیدخبریں