تحریک انصاف کی سیا ست بند گلی میں داخل ہو چکی : طارق محمود ڈوگر

شیخوپورہ(نمائندہ خصوصی) مسلم لیگ (ن) کے رہنماو امیدوار پی پی 139 حاجی طارق محمود ڈوگر نے کہا ہے کہ ملکی معیشت کی بربادی کی بنیادی وجہ تحریک انصاف کے دور میں بنائی گئی ملک وعوام دشمن پالیسیاں ہیں۔ریاست مدینہ کے دعویداروں نے جس دیدہ دلیری سے اقرباپروری اور غیر ملکی قرضے لئے اس کی مثال کسی دور میں بھی نہیں ملتی، تحریک انصاف کی سیا ست بند گلی میں داخل ہو چکی ہے، اتحادی حکومت تحریک انصا ف کامچایاہواگند جلد سے جلد صاف کرنے کی بھرپور کوشش کررہی ہے، عمران خان نیازی کی پاکستان کو نقصان پہنچانے کی پالیسی میں ابھی تک کوئی تبدیلی رونما نہیں ہوئی، ان خیالات کا اظہار انہوں نے صحافیوں سے گفتگو کرتے کیا، حاجی طارق محمود ڈوگرنے کہا کہ موجودہ ملکی معاشی حالات کا ذمہ دار عمران نیازی اور ان کی ٹیم ملک کو آئی ایم ایف کے پاس گروی رکھ کر گئی، آئی ایم ایف سے بدترین معاہدے کرنیوالے آج بھی ڈھٹائی سے جھوٹ بول رہے ہیں۔

ای پیپر دی نیشن

آج کی شخصیت۔۔۔۔ جبار مرزا 

جب آپ کبھی کسی کے لیے بہت کچھ کہنا چاہ رہے ہوتے ہیں لفظ کہیں بھاگ جاتے ہیں ہمیں کوئی ایسے الفظ ملتے ہی نہیں جو اس شخصیت پر کہہ ...