شیخوپورہ(نمائندہ نوائے وقت)انصاف ویلفیئر ونگ کے سابق ضلعی صدر ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا ہے کہ (ن) لیگ اور پیپلزپارٹی ملک و قوم کے موجودہ ابتر حالات کی ذمہ دار ہے اپنے ادوار اقتدار میں ان جماعتوں کی قیادت نے عام آدمی کی فلاح کیلئے کچھ نہیں کیا موجودہ دور حکومت میں بھی دونوں جماعتوں کی قیادت دیگر حواریوں کیساتھ گٹھ جوڑ کر کے ملکی سرمایہ پر ہاتھ صاف کر رہی ہے اور عوام کا ہر سطح پر شدید استحصال کیا جارہا ہے، اپنے ایک بیان میں ڈاکٹر محمد اسلم خان شیروانی نے کہا کہ حکمران عام آدمی کو ریلیف دینے کی بجائے اپنے بنک بیلنس اور جائیدادیں بنارہے ہیںاور قوم پر مہنگائی کا عذاب مسلط کردیا گیا ہے، ملک کا امیر آدمی امیر تر ہوتا چلا گیا اور غریب آدمی غربت کے اندھیروں میں ڈوبتا چلا گیاظالم حکمرانوں سے جان چھڑانا اور نجات حاصل کرنا قوم پر فرض اور قرض بن چکا ہے، ہمیں فخر ہے کہ ہم پاکستانی ہیں، مدینہ کے بعد اگر دنیا میں کوئی اسلامی نظریے پر ریاست قائم ہوئی تو وہ پاکستان ہے ۔