گوجرانوالہ (نمائندہ خصوصی)مسلم لیگ ن ترقی خوشحالی کی ضامن جماعت ہے جس نے اقتدار سنبھالتے ہی ترقیاتی کاموں کے جال بچھا دیے ہیں چونکہ مسلم لیگ ن ہی عوام کے مسائل کو بخوبی جانتی ہے اور انکو حل کرنا اپنی اولین ترجیح سمجھتی ہے۔ سابق دور میں کیے گئے تمام وعدے پورے کریں اور ادھورے کاموں کو پایہ تکمیل تک پہنچائیں گے ان خیالات کا اظہار سابق چیئرمین یوسی 124منڈیالہ وڑائچ ڈویژنل نائب صدر مسلم لیگ ن چوہدری اسامہ نصر وڑائچ نے یوسی صدر منڈیالہ وڑائچ غلا م مصطفی چیمہ ،حافظ شاہد ربانی، سفیان بٹ صدر بٹ برادری اور ذوہیب ارشد کے ہمراہ گلشن کالونی میں ترقیاتی کام سیوریج پائپ لائن بچھانے کے جاری منصوبوں کا جائزہ لیتے ہوئے کیا انہوں نے کہا کہ انشاء اللہ گلشن کالونی میں یہ منصوبہ عید سے قبل ہی مکمل ہوجائیگا جو حلقہ عوام کا دیرینہ مطالبہ پورا ہوجائیگا ۔