خاتون کو ہراساں کرنے والے  ملزمان پر لاکھوں روپے جرمانہ عائد

کراچی(این این آئی)صوبائی محتسب اعلی سندھ نے خاتون کو جنسی ہراساں کرنے کے الزام میں سابق ڈی ایچ او ہیلتھ ڈاکٹرعلی اصغر اوراکائوئنٹ اسسٹنٹ عزیز خان کو سزا سنادی۔ تفصیلات کے مطابق صوبائی محتسب اعلی سندھ کی عدالت میں ملزمان پر کام کی جگہ پرخاتون کو جنسی ہراساں کرنے سے متعلق کیس میں جنسی ہراساں کرنے کا الزام ثابت ہوگیا۔صوبائی محتسبِ اعلی نے سابق ڈی ایچ او ہیلتھ علی اصغر پر تین لاکھ روپے جرمانہ عائد کیا جبکہ اکائونٹ اسسٹنٹ عزیز خان پر ایک لاکھ روپے جرمانے کی سزا سنادی۔صوبائی محتسب نے جرمانے کی رقم 30 دن میں متاثرہ خاتون خیرالنسا کو ادا کرنے کا حکم دیا اور احکامات سیکریٹری صحت اور اکائوٹنٹ جنرل سندھ کو بھیجنے کی ہدایت کی۔عدالت نے ریمارکس دیے کہ جرمانے کی دونوں افسران کی سروس رقم سے ادا کی جائے۔
 اگر جرمانے کی رقم ادا نہیں کی تو توہین عدالت کی کارروائی شروع کی جائے گی۔خیر النسا نامی خاتون نے دونوں افسران نے خلاف ورک پلیس پرجنسی ہراساں کرنے کی شکایت درج کروائی تھی۔
الزام ثابت

ای پیپر دی نیشن