لاہور (نوائے وقت رپورٹ) یاسین ملک کے منصفانہ ٹرائل اور رہائی پر بحث کے لیے برطانوی پارلیمنٹ میں دستخطی مہم کا آغاز کر دیا گیا ہے۔ جموں و کشمیر تحریک حق خود ارادیت انٹرنیشنل کے زیر اہتمام تقریب کے مہمان خصوصی سابق گورنر پنجاب چودھری محمد سرور، چئیر پرسن اے پی پی جی ڈیبی ابراہم ایم پی، سابق مشیر آزاد جموں و کشمیر راجہ شوکت، خالق ایڈووکیٹ تھے۔ چوہدری محمد سرور کے دورہ برطانیہ کا مقصد یاسین ملک کی رہائی کے لئے تحریک اجاگر کرنا ہے۔ ڈیبی ابراہیم، راجہ شوکت خالد ایڈووکیٹ اور راجہ نجابت حسین نے چوہدری محمد سرور کو یاسین ملک کی رہائی کے لئے دستخطی مہم کی کامیابی کی یقین دہانی کروائی ہے۔ تحریک کی عہدیدار یاسمین ڈار اور نائلہ شریف سمیت نارتھ آف انگلینڈ کے تمام شہروں کے سو مندوبین نے یاسین ملک کی پٹیشن کے لیے اپنے مکمل تعاون کا یقین دلایا۔ اگلے تین ہفتوں کے دوران برطانیہ کے ہر شہر اور حلقے میں برطانوی پارلیمنٹ کے اراکین کی موجودگی میں مہم شروع کی جائے گی تاکہ یاسین ملک کے خلاف کئے گئے ۔
بھارت کے مقدمے کے خلاف برطانوی پارلیمنٹ میں ڈیبیٹ اور رہائی کے لیے دس ہزار دستخط حاصل کیے جا سکیں۔
یاسین ملک/ دستخطی مہم
یاسین ملک کی رہائی کیلئے برطانوی پارلیمنٹ میں دستخط مہم شروع
Jul 06, 2022