بٹگرام کی سیاسی وسماجی شخصیت خان محمد خان عوامی تحریک میں شامل، خرم نواز گنڈا پور کی مبارکباد 

Jul 06, 2022


 لاہور (خصوصی نامہ نگار) پاکستان عوامی تحریک کے زیر اہتمام ورکرز کنونشن کا ا نعقاد کیا گیا، سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نواز گنڈا پور نے ورکرز کنونشن میں خصوصی شرکت و خطاب کیا۔ ورکرز کنونشن میں عوامی تحریک کے مرکزی،صوبائی و ضلعی عہدیداران اور کارکنان نے بڑی تعداد میں شرکت کی۔ ورکرز کنونشن میںبٹگرام کی معروف سیاسی،سماجی شخصیت خان محمد خان ملکال آف بٹگرام نے ساتھیوں سمیت پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت کا اعلان کیا۔ سیکرٹری جنرل پاکستان عوامی تحریک خرم نوازگنڈاپورنے خان محمد خان کو پاکستان عوامی تحریک میں شمولیت پر مبارکباد دیتے ہوئے خوش آمدید کہا انہوں نے خان محمد خان ملکال اور ان کے ساتھیوں کو پاکستان عوامی تحریک کا پارٹی بیج بھی لگایا۔

مزیدخبریں