منی پور(آئی این پی) بھارتی ریاست منی پور میں فوجی کیمپ پر مٹی کا تودہ گرنے سے مرنے والوں کی تعداد 42 ہوگئی جن میں 27 انڈین فوجی اور ریلوے اہلکار شامل ہیں۔ اب تک فوج کے 13 اہلکاروں اور پانچ شہریوں کو بچا لیا گیا ہے جبکہ 28 افراد ابھی تک لاپتہ ہیں۔ اہلکاروں کا پتہ لگانے کے لیے فضا سے تھرو وال ریڈار کو استعمال کیا جا رہا ہے۔
ہلاک شدگان اور زخمیوں میں ریلوے اہلکار بھی شامل ہیں جو وہاں ایک زیر تعمیر ریلوے یارڈ اور اس سے ملحقہ ایک سیکیورٹی کیمپ پر موجود تھے، علیحدگی پسندوں کے حملوں کے باعث ریلوے اہلکاروں کی حفاظت کیلئے بھارتی فوج کو تعینات کیا گیا تھا۔