سڈنی (نیٹ نیوز) آسٹریلیا کے شہر سڈنی سے تعلق رکھنے والی 16سالہ لڑکی نے30 سیکنڈز میں 40 امریکی صدور کو تصاویر کی مدد سے شناخت کر کے گنیز ورلڈ ریکارڈ بنا دیا۔ غیر ملکی میڈیا رپورٹس کے مطابق لارا کو لیپ ٹاپ پر امریکا کے مختلف صدور کی تصاویر دکھائی گئیں جسے دیکھ کر وہ نام کے ساتھ انہیں شناخت کرتی گئی۔
اطلاعات کے مطابق لارا نے 2021ء میں انائے سنگھ کی جانب سے بنائے گئے ریکارڈ کو توڑا ہے جنہوں نے اتنے ہی وقت میں 28 امریکی صدور کو تصویر دیکھ کر شناخت کیا تھا۔