لاہور(سپورٹس ڈیسک )برمنگھم ٹیسٹ میں انگلینڈ نے بھارت کو 7 وکٹوں سے شکست دے کر سیریز 2-2 سے برابر کردی۔برمنگھم میں کھیلے گئے پانچویں ٹیسٹ میچ میں انگلینڈ نے بھارت کی جانب سے دیا جانے والا ریکارڈ 378 رنز کا ہدف 3 وکٹوں کے نقصان پر حاصل کرلیا۔جو روٹ اور جونی بیرسٹو نے بھارتی بائولرز کا مار مار بھرکس نکال دیا، روٹ نے 142 اور بیرسٹو نے 114 رنز کی ناقابل شکست اننگز کھیلی۔جونی بیرسٹو کی اننگز میں 15 چوکے اور ایک چھکا شامل تھا جبکہ جو روٹ نے 19 چوکوں اور ایک چھکے کی مدد سے 142 رنز کی اننگز کھیلی۔دونوں کھلاڑیوں کے درمیان 269 رنز کی شراکت قائم ہوئی۔جسپریت بمراہ نے دوسری اننگز میں دو وکٹیں حاصل کیں۔واضح رہے کہ بھارت اپنی دوسری اننگز میں 245 رنز بناکر ڈھیر ہوگئی تھی، چیتشور پجارا اور رشبھ پنت نے نصف سنچریاںبنائیں، ویرات کوہلی ایک بار پھر ناکام ثابت ہوئے۔بین سٹوکس نے چار، سٹورٹ براڈ اور میتھیو پوٹس نے دو ،دو کھلاڑیوں کو آؤٹ کیا تھاجونی بیئر سٹو کو میچ جبکہ جوروٹ اور جسپریٹ بمراہ کو سیریز کا بہترین کھلاڑی قرار دیا گیا۔واضح رہے کہ اس سے قبل بھارتی ٹیم کرونا کا بہانہ بناکر آئی پی ایل کھیلنے چلی گئی تھی اور سیریز کا پانچواں ٹیسٹ میچ کھیلنے سے انکار کر دیا تھا ۔ بھارت کو سیریز میں دو ایک کی برتری حاصل تھی ۔ بھارتی ٹیم اس وقت عروع پر تھی ‘میچ کھیلتی جو جیت سکتی تھی کیونکہ میزبان ٹیم کی پوزیشن کمزور تھی ۔ انگلش ٹیم اس وقت مضبوط پوزیشن میںتھی جس نے نیوزی لینڈ کیخلاف بھی کلین سویپ کیا تھا ۔