لاہور(سپورٹس ڈیسک)آسٹریلوی کرکٹر ڈیوڈ وارنر کی اہلیہ کینڈس وارنر کرکٹ بورڈ کی جانب سے قیادت کی تاحیات پابندی پر برس پڑیں۔انہوںنے سی اے کی جانب سے تاحیات قائدانہ پابندی کے باعث اپنے شوہر کیساتھ کیے گئے غیرمنصفانہ سلوک پر تشویش کا اظہار کیا ہے۔کینڈس وارنر نے 2018 میں جنوبی افریقہ کیخلاف کیپ ٹاؤن ٹیسٹ کے دوران بال ٹیمپرنگ سکینڈل میں وارنر کے ملوث ہونے پر
کرکٹ آسٹریلیا کی جانب سے لگائی گئی قیادت کی پابندی کو ناانصافی قرار دیا اور کہا کہ بورڈ کو کپتانی پر عائد کی گئی تاحیات پابندی کو ختم کرنا چاہیے۔ بال ٹیمپرنگ سکینڈل کے وقت میرا کام اپنے شوہر سے سوال کرنا نہیں بلکہ انہیں سپورٹ کرنا تھا۔